کنٹینر نے کار کو کچل ڈالا، 3 افراد جاں بحق

 کنٹینر نے کار کو کچل ڈالا، 3 افراد جاں بحق


 گوجرانوالہ( 24نیوز ) کنگنی والا کے قریب کنٹینر یو ٹرن لیتے کار پر الٹ گیا،حادثہ کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق خوفناک حادثےکنگنی والا کے قریب پیش آیا جہاں کنٹینر یو ٹرن لیتے کار پر الٹ گیا،جس کے نتیجہ میں3افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشوں کو گاڑی سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، واقعہ کے فوراً بعد ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہناتھا کہ حادثہ کنگنی والا بائی پاس سے شہر کی طرف جاتے ہوئے پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے،حادثہ کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک جام، لمبی لمبی قطاریں لگی گئی، کنٹینر کے نیچے سے جلد لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا،زخمی اور لاشوں کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب کوئٹہ کی چمن شاہراہ پرکاراورمسافر کوچ میں ٹکر سے6 افراد جاں بحق ہوگئے, کار میں سوار افرادجاں بحق ہوئے جبکہ مسافر کوچ میں موجود افراد میں سےکچھ کی حالت تشویشناک ہے، امدای ٹیمیوں نے لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔