سندھ کابینہ میں توسیع ہوگئی

سندھ کابینہ میں توسیع ہوگئی


کراچی( 24نیوزسندھ کابینہ میں توسیع ہوگئی, مزید چار وزراء کابینا کا حصہ بن گئے,گورنر ہائوس میں حلف برداری تقریب کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل نے چاروں وزراء سے حلف لیا.

تفصیلات کے مطابق  سندھ کابینہ میں توسیع ہوگئی،مزید چار وزراء کابینا کا حصہ بن گئے،وزراء میں سید ناصر حسین شاہ، سہیل انور سیال، عبدالباری خان پتافی اور اکرام اللہ دھاریجو شامل ہیں، گورنر ہاؤس میں حلف برداری تقریب کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل نے چاروں وزراء سے حلف لیا۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود ، توسیع کے بعد وزارء کی تعداد 18 ہوگئی۔