شوق کا مول نہیں،شہری نے گھر میں شیر پال لیا

شوق کا مول نہیں،شہری نے گھر میں شیر پال لیا


کراچی(24 نیوز) شوق کا مول نہیں، جی ہاں کراچی میں کے شہری علیم پراچا نے ننھے سفید شیر اور مینیچر گھوڑوں کی نسل کو اپنے گھر میں ہی پال رکھا ہے۔

خوبصورت عداؤں والے گھوڑے اور جنگل کا بادشاہ شیر ،جی ہاں یہ جنگل میں رہنے والے جانور اب صرف جنگل یا چڑیا گھر میں نہیں بلکہ اب تو یہ گھر کی زینت بھی بن گئے۔کراچی کے شہری علیم نے بیلجیئم سے دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے گھوڑے مینیجر اور سفید شیر کے بچوں کو اپنے گھر میں پال رکھا ہے۔

علیم کا کہنا ہے کہ ان منفرد جانور کی نگہداشت کا بھی وہ خاص خیال رکھتے ہیں، ان انوکھے جانوروں کو درآمد کروانے کیلئے وہ تمام تقاضے پورے کرتے ہیں اور خواہش ہے کہ مستقبل میں بھی منفرد جانور پاکستان لاؤں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer