سیلفی کا شوق دو جانیں لے گیا

سیلفی کا شوق دو جانیں لے گیا


مظفرگڑھ ( 24نیوز ) سیلفی لیتاہوا نوجوان دریائے سندھ میں جاگرا، بچانے کی کوشش میں ماموں بھی ڈوب گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیلفی کے شوق نے جانیں لے لیں، علی پور میں تفریح پر آئے ہوۓ ماموں اور بھانجاسیلفی بناتے دریائے سندھ میں ڈوب گئے، مجاہد نامی شخص بھکر سے اپنے بھانجے حمزہ کو لے کر سیروتفریح کیلئے آیا تھا، سیلفی بناتے ہوئے حمزہ پاؤں پھسلنے پر دریا میں گرگیا۔

بھانجے کی جان بچاتے ہوئے مجاہد بھی دریا میں ڈوب گیا، ریسکیو اہلکاروں کا دونوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔