فیکٹریوں اوربھٹوں کا دھواں ماحول میں زہرگھولنے لگا

فیکٹریوں اوربھٹوں کا دھواں ماحول میں زہرگھولنے لگا


ملتان (24نیوز) فیکٹریوں اوربھٹوں کادھواں ماحول میں زہرگھولنے لگا۔محکمہ ماحولیات کی ہدایت کے بعدبھی ملتان میں زگ زیگ بھٹے نہ بن سکے۔بھٹہ مالکان کہتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے زگ زیگ بھٹے بنائے تھے مگرکامیاب نہیں ہوسکے۔

محکمہ ماحولیات کی جانب سے شہر بھر میں موجود تمام بھٹوں کو ماحول دوست یعنی زگ زیگ طرز پربنانے کا حکم جاری کیا گیاتھا مگر ایک عرصہ گزر جانے کے باوجود ملتان میں زگ زیگ بھٹے نہ بنائے جا سکے۔ بھٹہ مالکان کا کہنا ہے کہ زگ زیگ بھٹے عام بھٹوں کی نسبت کافی مہنگے ہیں،ملتان شہر میں اب تک جن افراد نے زگ زیگ طرز کے بھٹے بنائے ہیں وہ کامیاب نہیں رہے۔

جنوبی پنجاب کے شہریوں کو فیکٹریوں سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں کے حوالے کر دیا گیا ہے، فیکٹریوں کے دھوئیں سے ماحول آلودہ ہورہاہے۔ محکمہ ماحولیات صرف بھٹہ تک ہی محدود ہے جب کہ فیکٹریوں کی چمنیوں سے نکلنے والے دھوئیں کا بھی کوئی سدباب نہیں کیا جا رہا جو کہ خطرناک امر ہے۔

بھٹہ مالکان کاکہناہے کہ جب حکومت ہدایت کرے گی تووہ سموگ سے بچاؤ کیلئے اپنے بھٹے دو ماہ کیلئے بندکردیں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔