زیادتی کے بعد بچی قتل،بااثر افراد کا خواجہ سرا پر تشدد،ویڈیو وائرل

زیادتی کے بعد بچی قتل،بااثر افراد کا خواجہ سرا پر تشدد،ویڈیو وائرل


چشتیاں (24 نیوز) چشتیاں میں ایک اور معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل کر دی گئی جبکہ پتوکی میں با اثر افراد نے خواجہ سرا پر تشد کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ۔

ضلع بہاولنگر کے شہر چشتیاں میں سات روز میں ایک اور بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیاگیا۔تھانہ ڈاہرانوالہ کی حدود میں 7 برس کی بچی کو درندوں نے زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا اور لاش کھتیوں میں پھینک دی۔

پتوکی میں با اثر افراد نے خواجہ سرا پر تشدد کیا،ملزموں نے تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر دی،،پولیس نے 3ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم شرافت کو گرفتار کر لیا،ادھر نارووال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزاسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف کی رہائش گاہوں میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہے اور گندگی کے ڈھیر لگے ہیں جبکہ علاقہ مکینوں کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer