سابق امریکی صدر باراک اوباما کی آج 58ویں سالگرہ

سابق امریکی صدر باراک اوباما کی آج 58ویں سالگرہ


(24 نیوز) سابق امریکی صدر باراک اوباما  آج  58 برس کے ہوگئے۔

چار اگست 1961ء کو امریکی ریاست ہوائی میں پیدا ہونے والے سیاہ فام بچے کا نام براک اوباما رکھا گیا تو کسے معلوم تھا کہ یہ نام دنیا بھر میں شہرت حاصل کرے گا۔ 2009ء میں امریکا کے 44ویں اور تاریخ کے پہلے سیاہ فام صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے اوباما نے کولمبیا اور ہارورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

12 سال کے طویل عرصے تک شکاگو یونیورسٹی میں لاء کے استاد کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے لیکن پھر 2004ء میں ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے امریکی سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے۔ سینیٹ کی رکنیت حاصل کرنے کے بعد اوبامانے جلد ہی پارٹی اور ملکی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور 2009ء میں امریکا کے 44ویں صدر کے طور پر منتخب ہوئے۔

عراق و افغانستان کی جنگ کے نتیجے میں اوباما کو عالمی سطح پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود 2012ء کے صدارتی انتخابات میں دوبارہ امریکا کے صدر منتخب ہوئے، جن کے عہد ختم ہونے کے باوجود ان کی مقبولیت کا گراف اب بھی اونچا ہے۔