ملک بھر میں یوم شہدائے پولیس منایاگیا

ملک بھر میں یوم شہدائے پولیس منایاگیا


اسلام آباد(24 نیوز) شہدائے پولیس کوخراج عقیدت پیش کرنےکیلئے ملک بھر میں یوم شہدامنایاگیا۔شہر شہر تقریبات ہوئیں، شہداکیلئےقرآن خوانی کا خصوصی اہتمام کیاگیا۔

ملک بھرمیں پولیس کےشہداکوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔ پشاور میں شہید کمانڈنٹ ایف سی صفت غیورکی قبرپر پھول چڑھائےگئے۔ پولیس اور ایف سی کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی موجود تھے۔

پولیس لائنزملتان میں تقریب کااہتمام کیا گیا۔آر پی او، سی پی او، کمشنر ملتان اورڈپٹی کمشنرپولیس سمیت شہدا کی فیملیزنےشرکت کی۔شہداکےلواحقین میں تحائف اور چیک بھی تقسیم کئےگئے۔ پولیس لائنزڈی جی خان میں شہداکوسلامی پیش کی گئی۔جس کے بعد آرٹس کونسل میں تقریب کاانعقادکیاگیا۔ تقریب میں وزیر مملکت زرتاج گل نے خصوصی شرکت کی۔

مظفرگڑھ، لیہ اور شیخوپورہ میں بھی شہدائے پولیس کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقاریب کا اہتمام کیاگیا۔ سجاول میں ریلی نکالی گئی، بنوں، ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان، چمن اور قلات میں بھی تقریبات منعقد کی گئیں۔ شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کی جانب سے لیویز اور خاصہ دار فورس کے شہدا کو سلامی دی گئی۔

حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ میں بھی شہدا کو سلامی پیش کی گئی۔ شہدا کیلئےایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔مظفرآبادپولیس لائنزمیں بھی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ شہداء پولیس کی یاد گارپرپھول چڑھائےگئے۔ پولیس کےچاک وچوبنددستےنےشہداکوسلامی بھی پیش کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer