حکومت کا پنجاب بھر سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان


تفصیلات کے مطابق پنجاب میں لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کا اعلان جبکہ باقی ماندہ3 صوبوں کے زیادہ ترعلاقوں میں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی، حکومت نے ملک کے مزید 4ہزار 971فیڈزر کو لوڈ شیڈنگ سے مکمل استثنیٰ دیدیا۔

بجلی ڈویژن کے دستاویزات کے مطابق ان میں 83.4 فیصد فیڈرز صرف پنجاب کے شامل ہیں۔ دستاویز کے مطابق باقی ماندہ پورے ملک کے صرف 16.6فیصد فیڈرز کو شامل کیا گیا ہے سندھ 4.1فیصد،کے پی 5فیصداور کوئٹہ کے 1.22فیصد فیڈرز کا اضافہ کیا گیا۔ پنجاب کے مزید 4ہزار 128فیڈرز کو لوڈ شیڈنگ سے مکمل استثنیٰ دید یا گیا.

پنجاب میں مجموعی طور پر 4ہزار 344فیڈرز میں زیر لوڈ شیڈنگ ہوگی,سندھ کے مزید صرف 180فیڈر ز کو لوڈ شیڈنگ سے مکمل استثنیٰ دیا گیا۔

سندھ میں مجموعی طور پر 204فیڈرز میں زیرو لوڈ شیڈنگ ہوگی,ے پی کیلئے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ 249فیڈرز کا اضافہ کردیا گیا.

خیبر پختونخواہ کے کل 309فیڈرز میں زیر و لوڈ شیڈنگ ہوگی,کوئٹہ کیلئے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ49فیڈرز کا اضافہ کردیا گیا اب کوئٹہ میں مجموعی طور پر 61فیڈرز میں زیرو لوڈ شیڈنگ ہوگی, فاٹا کے 29فیڈرز کو بھی لوڈ شیڈنگ سے مکمل استثنیٰ دیدیا گیا.