حکومت کا پنجاب کے متعدد علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان


اسلام آباد(24 نیوز) حکومت نے آئندہ عام انتخابات کیلئے باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا ، پنجاب کے بیشتر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کا اعلان جبکہ باقی ماندہ3 صوبوں کے زیادہ ترعلاقوں میں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی۔

 حکومت نے ملک کے مزید 4 ہزار 971 فیڈزر کو لوڈ شیڈنگ سے مکمل استثنیٰ دیدیا ، بجلی ڈویژن کے دستاویزات کے مطابق ان میں 83.4 فیصد فیڈرز صرف پنجاب کے شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق باقی ماندہ پورے ملک کے صرف 16.6فیصد فیڈرز کو شامل کیا گیا ہے ، سندھ 4.1فیصد ، کے پی 5فیصد اور کوئٹہ کے 1.22فیصد فیڈرز کا اضافہ کیا گیا۔

پنجاب کے مزید 4 ہزار 128 فیڈرز کو لوڈ شیڈنگ سے مکمل استثنیٰ دیدیا گیا اب پنجاب میں مجموعی طور پر  4ہزار 344 فیڈرز میں زیر لوڈ شیڈنگ ہوگی۔

سندھ کے مزید صرف 180فیڈر ز کو لوڈ شیڈنگ سے مکمل استثنیٰ دیا گیا۔ اب سندھ میں مجموعی طور پر 204فیڈرز میں زیرو لوڈ شیڈنگ ہوگی۔

 کے پی کیلئے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ  249فیڈرز کا اضافہ کردیا گیا اب خیبر پختونخواہ کے کل 309 فیڈرز میں زیر و لوڈ شیڈنگ ہوگی۔ کوئٹہ کیلئے لوڈ شیڈنگ سے

مستثنیٰ49فیڈرز کا اضافہ کردیا گیا اب کوئٹہ میں مجموعی طور پر 61فیڈرز میں زیرو لوڈ شیڈنگ ہوگی۔ فاٹا کے 29فیڈرز کو بھی لوڈ شیڈنگ سے مکمل استثنیٰ دیدیا گیا۔