مخدوم جاوید ہاشمی کی کتاب ”زندہ تاریخ“ شائع ہوگئی


اسلام آباد (24نیوز) چیئرمین سینٹ رضاربانی نے اداروں کو حدود میں رہنے کی بات کی تو خواجہ سعد رفیق پر یہ حقیقت کھلی ،کہ سیاستدان کا متبادل ہے مگر فوج کا کوئی متبادل نہیں جاوید ہاشمی نے دل کی باتیں کتاب میں لکھیں ، سیاستدان نے ڈائس پر آ کر کہہ دیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی کتاب زندہ تاریخ کی تقریب رونمائی اسلام آباد میں ہوئی۔چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا کہ فیض آباد دھرنے میں ریاست کی رٹ کو ختم کیا گیا,وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بولے، سیاستدان کا متبادل ہے مگر فوج کا کوئی متبادل نہیں۔

جاوید ہاشمی نے کہاکہ فوج پر تنقید کرنے والے ناقابل معافی ہوتے ہیں،مشاہداللہ خان نے کہا کہ طاقت والوں کے 10تھپڑوں کے جواب میں کمزور نے ایک تھپڑ مار دیا تو وہ بھاری ہو گا۔