ٹیکساس:6 سالہ بچے کے لفظ اللہ بولنے پر ٹیچر نے پولیس بلالی


ٹیکساس (24نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس میں ذہنی طور پر معذور چھ سالہ مسلمان بچے نے کلاس میں لفظ اللہ بولا تو استانی نے اسے دہشت گرد قرار دیتے ہوئے پولیس بلا لی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام و فوبیا کا یہ واقعہ ٹیکساس کے علاقے پئیر کے سینٹ جوزف ایلمنٹری اسکول میں پیش آیا جبکہ 6سالہ محمد سلمان کے والد کا کہنا ہے کہ انکا بچہ ذہنی طور پر معذور ہے اور وہ بولنے کی صلاحیت سے بھی قاصر ہے۔

ٹیچر کا الزام سراسر تعصب پر مبنی ہے،دوسری طرف ٹیکساس پولیس نے استانی کی شکایت پر سلمان کے خاندان سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔