گھروں کی چھتوں پر باغیچہ بنانے کا عمل عام ہونے لگا


لاہور(ویب ڈٰیسک)گھروں میں جگہ کی کمی کے باعث لوگ باغیچہ بنانے سے ہمیشہ قاصر رہتے ہیں جس کا حل اب چھت پر باغیچہ بنا کر نکالا گیا ہے جس سے گرمیوں اور سردیوں دونوں میں فائدہ حاصل کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھروں کی چھتوں پر باغیچہ بنا کر گرمیوں میں نہ صرف چھت ٹھنڈی رہتی ہے بلکہ سردیوں میں گرمائش فراہم کرتی ہے۔

گزرتے وقت کے ساتھ اب یہ طریقہ کار ٹرینڈ کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے ، لوگ اپنے نئے گھروں میں اب چھت پر باغیچے کو اہمیت دے رہے ہیں۔