ملتان میں فیڈر بسیں مسافروں کے بغیر فراٹے بھرنے لگیں,شہری خوار

ملتان میں فیڈر بسیں مسافروں کے بغیر فراٹے بھرنے لگیں,شہری خوار


( ملتان ) حکومت پنجاب کا  میٹرو بس  منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے شہر کے مختلف روٹس پر 100 لال بسیں متحرک کی گئی ہیں جو بغیر مسافروں کے بھرتی نظر آتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میٹرو بس منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے ملتان میں فیڈر بس سروس کا آغاز کیا گیا، افتتاح کے بعد سے اب تک یہ بسیں خالی بغیر مسافروں کے سڑکوں پر بھرتی نظر آتی ہیں جس سے لگتا ہے کہ بس ڈرائیور خالی بس ہی چلانے نکلے ہوں۔

فیڈر بسوں میں انٹری کا واحد زریعہ انٹرری کارڈ ہے، جس کی قیمت 200 روپے ہے جو کہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہے، مسافروں کا کہنا تھا کہ جو لوگ اپنا موبائل کارڈ نہیں فیڈ نہیں کر سکتے ہو کیسے بس کارڈ کو دی جارج کروایئں لوگ ان پڑھ ہیں۔

ہر سواری کیلئےعلحدہ کارڈ ساتھ رکھنے کی شرت بھی لارمی ہے،شناضتی کارڈ پر مفت بس انٹری کارڈ کی فراہمی بھی فقط دعویٰ تک محدود رہی، جبکہ ناخواندگی ہونے کے باعث متعدد شہری کارڈ استعمال کرنا جانتے ہی نہیں، مفت کارٖڈ کی فراہمی کیلئے پنجاب انفورمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ابھی تک سافٹ ویئر بنانے میں مصروف ہے جبکہ سافٹ ویئر کو  نادرا کے ڈیٹا بیس سےمیلانے کے بعد ہی مفت کارڈ جاری ہو سکیں گے۔