حکومت نے تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لے لیا


اسلام آباد(24 نیوز) حکومت نے تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لے لیا ، دو ارب پچاس کروڑ ڈالر کے بانڈز جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لے لیا ، 2 ارب پچاس کروڑ ڈالر کے بانڈز جاری کر دیئے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں:

وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کو ٹاسک دیا تھا کہ تین ارب ڈالر کے سکوک بانڈز جاری کیے جائیں جس پر وزارت خزانہ نے امریکہ میں دو ارب پچاس کروڑ ڈالر

کے بانڈز جاری کر دیئے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ارب ڈالر کے سکوک بانڈز پانچ اعشاریہ چھ فیصد کی شرح سود پر جاری کیے گئے ہیں جبکہ ڈیڑھ ارب ڈالر کے یورو بانڈز چھ اعشاریہ آٹھ فیصد شرح سود پر جاری کیے گئے ہیں۔