نواز شریف کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی تینوں درخواستیں خارج

نواز شریف کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی تینوں درخواستیں خارج


اسلام آباد (24نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد کردیں،عدالت کا احتساب عدالت کو نوازشریف کے کے خلاف ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواستیں مسترد، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی بینچ ڈویژنل بنچ نے نوازشریف کی تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کی استدعا مسترد کردی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی ریفرنسز کو یکجا کرنے سےمتعلق درخواستوں پر فیصلہ 23 نومبر کو محفوظ کیاتھا۔

سابق وزیراعظم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایوان فیلڈ، فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز کے ریفرنسز کو یکجا کیا جائے۔

نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنسز دائر کیے تھے، جن میں نوازشریف سمیت تمام نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔