نواز شریف نے ن لیگ کو خیرباد کہنے والے جاوید ہاشمی کو دوبارہ گلے لگا لیا


اسلام آباد(24 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ن لیگ کو خیرباد کہنے والے جاوید ہاشمی کو دوبارہ گلے لگا لیا ، جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ایسا لگا جیسے اپنے گھر میں واپس آ گیا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما جاوید ہاشمی کو دوبارہ گلے لگا لیا ۔

جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق رہنما نواز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگا کہ جیسے اپنے گھر میں واپس آ گیا۔

نواز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ویلکم بیک ، جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ ن میں دوبارہ واپسی پر مریم نواز نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔