ویلنگٹن ٹیسٹ:کیویز نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

ویلنگٹن ٹیسٹ:کیویز نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی


ویلنگٹن (24نیوز)  ویلنگٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور 67 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ،کریگ بریتھویٹ اور شمون ہیٹ مئیر کی ذمہ دارانہ بلے بازی بھی کیربئینز کو اننگ کی شکست سے نہ بچاسکے،نیل ویگنر نے میچ میں 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کی بدترین کارکردگی کا سلسلہ جاری و ساری ویلنگٹن ٹیسٹ میں کیویز نے کیربئین سائیڈ کے ایک اننگ اور 67 رنز سے شکست دے دی، ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ویسٹ انڈین ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 319 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کیربئین کی دوسری اننگ میں کریگ بریتھ ویٹ 91 اور شیمون ہیٹ مئیر 66رنز بناکر نمایاں رہے۔

 کیوی فاسٹ باولر نیل ویگنر نے میچ میں مجموعی طور پر 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگ میں 134 رنز بنائے ،،جواب میں کیویز نے کولن ڈی گرینڈ ہوم اور ٹام بلینڈل کی سنچریوں کی بدولت 520 رنز بنائے ،تین سو چھیاسی (386)رنز کے خسارے میں دوسری اننگ کا آغاز کرنے والی ویسٹ انڈین ٹیم 319رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔

میچ میں عمدہ باولنگ پر نیل ویگنر مین آف دی میچ قرارپائے۔