پیٹی بھائیوں کا اے ایس آئی کی بیوی سے انسانیت سوز سلوک


فیصل آباد (24نیوز) پیٹی بھائیوں کا اے ایس آئی کی بیوی سے انسانیت سوز سلوک ،منظور احمد انصاف کیلئے عدالت پہنچ گیا۔

زرائع کے مطابق سمن آباد کے رہائشی منظور احمد کا کہنا تھا کہ ان کی بیوی کنیز بی بی پر الزام تھا کہ اس نے رمضانہ بی بی نامی خاتون کو اغوأ کیا اور جس تھانی سمن آباد کی پولیس نے کنیز بی بی کو گھر سے اٹھا لیا۔

جہاں اے ایس آئی سمن آباد نعیم عادل،محمد اسلم،کانسٹیبل عباس اور دیگر ملازمین نے کنیز بی بی کو برہنہ کر کے تشدد کیا اور زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔

بیوی کی ساتھ انسانیت سوز سلوک کی اطلاعت ملنے پر تھانہ سمن آباد پر عدالتی بیلف کا چھاپہ پڑوایا تھا، افسران نے منظور احمد کو نوکری سے معطل کردیا جس پر انہوں نے پولیس افسران سے انصاف کی اپیل کر دی ہے۔