بیجنگ انڈر پاس مکمل ہونے کے باوجود عوام کیلئے نہ کھولا جا سکا

بیجنگ انڈر پاس مکمل ہونے کے باوجود عوام کیلئے نہ کھولا جا سکا


لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے جوبچا پھاٹک کے قریب دوست ملک چین کے نام سے منسوب بیجنگ انڈر پاس کو مقررہ وقت میں تو مکمل کر لیا لیکن اس کو شہریوں کے لیے تاحال نہیں کھولا جا سکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے جوبچا پھاٹک کے قریب انڈر پاس کو مقررہ مدت میں مکمل کر لیا ہے لیکن شہری ابھی تک مشکلات سے دوچار ہیں کیونکہ اس انڈر پاس کو ابھی تک عوام کیلئے کھولا نہیں گیا ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

انڈرپاس کا نام ہمسایہ ملک چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مقررہ مدت میں انڈر پاس تو مکمل ہو گیا ہے لیکن ابھی تک اسے نہ کھولنا عوام کو مزید کوفت میں مبتلا کر رہا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ بیجنگ انڈر پاس کو جلد از جلد عوام کیلئے کھولا جائے تاکہ ٹریفک مسائل سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے-