تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہیں ،شہری متبادل راستہ اختیار کریں


لاہور (24نیوز)پنجاب حکومت کی جانب سے 27 کلومیٹر  ٹریک پر علی ٹاون سے گجومتہ تک  اورینج لائن منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے جس کیلئے چین سے165 ارب کا معاہدہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے 27 کلومیٹر  ٹریک پر علی ٹاون سے گجومتہ تک  اورینج لائن منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے،حکومت کو منصوبے کی تعمیر کیلئے شدید ماحولیاتی آلودگی،ٹریفک مسائل اور بھاری لاگت پر عوامی تنقید اور مخالفت کا سامنا ہے، منصوبے کی ڈید لائن دسمبر 2017 مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کو دی گئی ڈید لائن پر مکمل ہونے تک کا کوئی امجان نہیں، اگر عدالت کے حکم امتناعی ختم بھی کر دیئے جایئں تو بھی منصوبہ 6 ماہ میں مکمل نہیں ہو گا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بار بار  دسمبر 2017 کا  راگ الاپا جار ہا ہے۔لینڈ ایکوزیشن اور یوٹیلیٹزمنتقل کرنت کا خرچ چینی قرض میں شامل نہیں۔