جگتوں نے فیصل آباد کو منفرد مقبولیت بخش دی


فیصل آباد(24 نیوز)فیصل آباد اپنی صنعتوں کے حوالے سے جہاں پاکستان کا مانچسٹر کہلاتا ہے ، اس کیساتھ یہ جگتوں کی وجہ سے بھی مشہور ہے ، ہر شخص مزاحیہ جملوں میں اپنی مثال آپ ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد صنعتوں کے حوالے سے تو دنیا بھر میں مشہور ہے اس کے ساتھ ساتھ یہاں کے لوگوں نے بھی اس کو منفرد مقبولیت بخشی ہے اور وہ ہے جگتیں۔

چھوٹا ہو یا بڑا ، معمر ہو یا جوان یا کسی بھی پیشے سے منسلک انسان وہ آپس کی گفتگو میں ہمیشہ مزاحیہ پہلو کو شامل کرتے ہیں۔

انہیں مزاحیہ جملوں کو جگتوں کا نام دیا گیا ہے جس پر ایک دلچسپ پیکج تیار کیا گیا ہے جس کو دیکھنے اور سننے سے ہی اس کی اہمیت واضح ہوگی۔

ویڈیو دیکھیں: