بلاول بھٹو کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سیاست سے ریٹائر ہونے کا مشورہ

بلاول بھٹو کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سیاست سے ریٹائر ہونے کا مشورہ


 اسلام آباد(24نیوز): اسلام آبادپریڈگراوَنڈ میں جلسے کے انتظامات کاجائزہ لینے بلاول بھٹوخود پہنچ گئے، جیالے اپنے قائد کودیکھ کرنعرے لگاتے رہے۔ بلاول بھٹونے نوازشریف کوسیاست چھوڑنے کا مشورہ دیدیا۔

پیپلز پارٹی کی گولڈن جوبلی کے سلسلے میں منگل کے روز اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا انعقاد ہو گا، جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے بلاول بھٹوزرداری خود پہنچ گئے، پریڈگراؤنڈ کو پیپلزپارٹی کے پرچموں سے سجا دیا گیا ہے، اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ جلسے میں پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے. بلاول بھٹو نےسابق وزیر اعظم نواز شریف کو سیاست سے ریٹائر ہونے کا مشورہ بھی دیا۔ بلاول بھٹو کی آمد پر سانگھڑ اور نواب شاہ کے جیالے بھی پریڈ گراؤنڈ میں نظر آئے، جیالوں نے جیئے بھٹو اور زندہ ہے بھٹوکے نعرے بھی لگائے۔

مزید دیکھئے: