ن لیگ کی مرکزی عاملہ کا ظفراللہ جمالی، رضاحیات کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ن لیگ کی مرکزی عاملہ کا ظفراللہ جمالی، رضاحیات کیخلاف کارروائی کا فیصلہ


 اسلام آباد (24 نیوز): ن لیگ کی نئی مرکزی عاملہ نے جلد بازی دکھاتے ہوئے پہلے ہی اجلاس میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر ظفر اللہ جمالی اور رضا حیات ہراج کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، اجلاس میں وزیراعظم کو ٹاسک بھی دیا گیا۔

 

مسلم لیگ ن کی نئی مجلس عاملہ کے اجلاس میں حکومت کی کارکردگی اور نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں آئندہ عام انتخابات بروقت کروانے اور اس میں بھرپور شرکت کا فیصلہ بھی ہوا۔

 

ن لیگی رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت توانائی بحران، دہشت گردی اور معیشت کی ابتر صورت حال پر قابو پانے میں کامیاب ہوئی ہے۔

 

مرکزی مجلس عاملہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹاسک بھی دے دیا، وہ حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم کے لئے پیپلزپارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں۔