کراچی میں پورٹ قاسم پر قائم ایل این جی ٹرمینل افتتاح کے14دن بعد ہی فیل


 کراچی(24نیوز): کراچی کی پورٹ قاسم پر نو تعمیر شدہ ایل این جی ٹرمینل افتتاح کے14دن بعد ہی جواب دے گیا، ٹرمینل کی پائپ لائن لیک کرگئی، ملک بھرمیں گیس کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم بندرگاہ پر ایل این جی ٹرمینل کی پائپ لائن لیک ہونے سے ملک کے مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی ہے، گیس کی سپلائی

معطل ہونے گیس کی گھریلوے لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پائپ لائن کی مرمت میں ایک ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے، سوئی نادرن گیس پائپ لائن حکام کے مطابق بجلی گھروں اور کھاد فیکٹریوں کو بھی گیس کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پورٹ قاسم پر ایل این جی کے دو جہاز ابھی سمندر میں ہیں، گیس سپلائی رکنے کی وجہ سے جہازوں کا کرایہ حکومت ادا کرے گی۔