پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلارجحان، شئیرزکی خرید و فروخت میں کمی


 کراچی (24 نیوز): پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان رہا، کلوزنگ ہنڈرڈ انڈیکس میں انتالیس پوائنٹ کے اضافے پر ہوئی، تاہم شئیرز کی خرید و فروخت میں 47 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

مارکیٹ کاروبار کے مثبت آغاز کے ساتھ ہی اتار چڑھاو کا شکار ہو گئی، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو بیس پوائنٹ کا اضافہ اور اسی پوائنٹ کی کمی دیکھی گئی، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس انتالیس پوائنٹ کے اضافے سے چالیس انچاس پر بند ہوا۔

 

تین سو سینتالیس کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا، ایک سو اڑسٹھ کی قیمت میں اضافہ اور ایک سو اکسٹھ کی قیمت میں کمی ہوئی، مجموعی طور پر نو کروڑ چھیاسٹھ لاکھ شئیرز کا لین دین ہوا، مارکیٹ میں حصص کی مجموعی مالیت اٹھائیس ارب چوراسی کروڑ روپے کے اضافے سے چوراسی کھرب تین ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔