چودھری شجاعت، پرویزالٰہی سےبرطانوی ہائی کمیشن کی اعلیٰ شخصیات کی ملاقات

چودھری شجاعت، پرویزالٰہی سےبرطانوی ہائی کمیشن کی اعلیٰ شخصیات کی ملاقات


  لاہور (24 نیوز): صدر مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی سے برطانوی ہائی کمیشن کی اعلیٰ شخصیات نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

 

برطانوی پولیٹیکل قونصلر مسٹر ول مڈلٹن اور سفارتخانہ میں داخلی سیاسی شعبہ کے سربراہ مسٹر سٹیفن ہل نے ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات، خطہ کی سیاسی صورتحال اور تعلیم و صحت کے شعبوں سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی۔ برطانوی سفارتکاروں نے چودھری پرویزالٰہی کی حکومت کے دوران مختلف شعبوں میں کئے گئے مثالی اور انقلابی اقدامات میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔