ورلڈ الیون اور سپر ہاکی لیگ کے بڑے ایونٹ کے لیے این او سی جاری


 لاہور(24نیوز): ہاکی شائقین کے لیے اچھی خبر، وزارت داخلہ نے ورلڈ الیون اور سپر ہاکی لیگ کے بڑے ایونٹ کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔ اب ہاکی کے میدان بھی جگمگا اورتماشائیوں سے گونجیں گے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئےاین او سی میں فروری 2018 میں ورلڈ الیون اور اپریل میں سپر ہاکی لیگ کرانے کی سیکورٹی کلیئرنس دی گئی ہے۔ سیکرٹری فیڈریشن شہباز سینئر کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی دو سال کے بعد ملی ہے۔ ہاکی لیگ گیم چیلنجر ثابت ہوگی۔

کھلاڑی ریحان بٹ کا کہنا تھا کہ ہاکی لیگ کے انعقاد سے کھلاڑیوں اور نوجوانوں کو فائدہ ہوگا ۔ اولمپیئن محمد ثقلین کا کہناتھا کہ ہاکی لیگ سے بیرون ملک بہتر امیج جائے گا۔

بلا شبہ اگر حکومتی سرپر ستی حاصل ہو تو ہاکی کے کھیل کو نہ صرف بچایا جا سکتا ہے بلکہ اس کھیل میں میڈلز جیت جا سکتے ہیں۔