راناثناءاللہ سےاستعفیٰ،دوبارہ کلمہ پڑھنے کامطالبہ:پیرحمید الدین سیالوی

راناثناءاللہ سےاستعفیٰ،دوبارہ کلمہ پڑھنے کامطالبہ:پیرحمید الدین سیالوی


 تونسہ شریف (24نیوز):تونسہ شریف میں دربارعالیہ سلیمانیہ میں سابق وزیرمملکت خواجہ عطا اللہ تونسوی کی زیر صدرات علما مشائخ ہوئی ،   پیرحمید الدین سیالوی نے رانا ثنا اللہ سے استعفیٰ اور دوبارہ کلمہ پڑھنے کا مطالبہ دوہرا دیا۔ ملک بھر سے درباروں کے سجادہ نشینوں کی شرکت۔

 تفصیلات کے مطابق صدر علما مشائخ خواجہ عطا اللہ تونسوی سجادہ نشین دربار عالیہ سلیمانیہ کہتے ہے کہ 65 سے زائد ارکان ان کے کہنے پر استعفے دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام ذمہ داروں کو سامنے لاے۔ پیر حمید الدیں سیالوی نے کانفرنس میں رانا ثنا اللہ سے استعفی دینے اور دوبارہ کلمہ پڑھنے کا مطالبہ دوہرا دیا، پیر حمید الدیں سیالوی نے کہا کہ  اگر حکومت نے ہماری بات نہ مانی تو حکومت سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے مجھ سے ملاقات کے لئے وقت مانگا ہے۔