صادق آباد میں120جوڑوں کی اجتماعی شادی کی شاندار تقریب کا اہتمام

صادق آباد میں120جوڑوں کی اجتماعی شادی کی شاندار تقریب کا اہتمام


 صادق آباد (24نیوز):صادق آباد میں 120 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔ نوبیاہتا جوڑوں کو تحائف اور نقد رقم بھی دی گئی۔الرحمٰن فاؤنڈیشن کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ بھی اس کام کو جاری رکھیں گے۔

الرحمٰن ویلفئیر فاؤنڈیشن صادق آباد کے زیر اہتمام 120جوڑوں کی اجتماعی شادی کی شاندار تقریب ہوئی، الرحمن ویلفئیر فاؤنڈیشن اب تک 90 جوڑوں رشتہ ازدواج میں منسلک کر چکی ہے۔ شادی کے بندھن میں بندھنے والے سبھی جوڑے غریب اور نادار تھے، جو اپنی شادی کا اخراجات کی استطاعت نہیں رکھتے تھے، اجتماعی شادی میں تمام لڑکیوں کو ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کی گئیں۔ الرحمٰن فاؤنڈیشن کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ بھی اس کام کو جاری رکھیں گے۔

دلہنوں کو عروسی ملبوسات اور دلہوں کیلئے بھی مکمل لباس جوتوں سمیت فراہم کیا گیا، تمام دلہوں کی باراتیں ڈھول باجوں کے ساتھ لائی گئی، اس موقع پر ان کے دوستوں سے ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑا ڈالا۔تقریب کے اختتام پر دولہنوں کو ان کے دولہوں کے ساتھ باعزت طریقے سے رخصت کیا گیا، کار، موٹرسائیکل رکشہ یا جس دولہے کے پاس موڑسائیکل تھا وہ اپنی دولہن کو لے کر چلا گیا۔