کراچی کار بم دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

کراچی کار بم دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت


کراچی (24نیوز) کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں کار بم دھماکہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے ،جائے وقوعہ سے بارودی مواد کے 2 پیکٹ بھی برآمد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں کار بم دھماکہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے،  پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے بارودی مواد کے 2 پیکٹ بھی برآمد ہوئے، ایک پیکٹ 2 کلو گرام اور دوسرا 6 کلو گرام وزنی تھا، مقدمہ میں ایکسپلوزو ایکٹ اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں ۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ دیسی ساختہ بم دھماکہ آئی ای ڈی ڈیوائز کے ذریعے کیا گیا تھا، بم کو 6 گیس سلنڈر سے منسلک کیا گیا تھا،  نا معلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ  دہشتگردوں نے بڑی واردات کی تیاری کررکھی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقہ ڈیفنس کھڈا مارکیٹ میں کار دھماکا ہوا تھا جس کے بعد کار مکمل تباہ ہو گئی ، ایل پی جی کے پانچ سلنڈر بھی کار سے برآمد ہو ئے تھے، تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا ۔