"عمران خان 6 ماہ بعد خود حکومت چھوڑ کر بھاگ جائینگے"



اسلام آباد(24نیوز) رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت 6 ماہ بعد ختم ہو جا ئے گی، تبدیلی کا جو بھی طریقہ آئین میں درج ہے اس کے مطابق ہم جدوجہد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی عدالتی فیصلے سے متاثر ہوں تو آئین کہتا ہے کہ اس پر بات کی جائے، آئین ایک فیئر کمنٹ کی اجازت دیتا ہے،گفتگو کرتے ہو ئےان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سے جیسی حکومت ہورہی ہے وہ سب کے سامنے ہے،عمران خان 6ماہ بعد خود ہی حکومت چھوڑ کر بھاگ جا ئیں گے اور کہیں گے کہ مجھے بلیک میل کیا جا رہا ہے، معا ملات کو حل کرنا میرے بس بے باہر ہےلہذا میں دوبارہ الیکشن میں جارہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا جو بھی طریقہ آئین میں درج ہے اس کے مطابق ہم جدوجہد کریں گے، ملک کو ایسے ہی کسی کے حوالے نہیں کیا جا سکتا اس کے لئے دوبارہ الیکشن ہی ہے، کیونکہ کوئی بھی ملک خاص طور پر پاکستان میں الیکشن آف بورڈ 6 ماہ بعد بھی نہیں ہو سکتا، یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن عمران خان کو وقت دینا چاہتی ہے مگر وہ گالیاں دیتے ہیں کہ اپوزیشن ان کے خلاف کوئی بات نہ کر دے۔