فواد چوہدری بھی  یاسر شاہ کو ریکارڈ توڑتا دیکھنا چاہتے ہیں

فواد چوہدری بھی  یاسر شاہ کو ریکارڈ توڑتا دیکھنا چاہتے ہیں


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ہو نے والی ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی لیگ  اسپنر یاسر شاہ کی تباہ کن باؤلنگ کے آگے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بے بس ہیں،  اپنی عمدہ باؤلنگ کی بدولت یاسر شاہ نے عمران خان کا ریکارڈ بھی برابر  کیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں یاسر شاہ کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے ٹوئٹ تو کیا مگر وفاقی وزیر اطلاعات کرکٹ کی تاریخ سےناواقف ہیں، ریکارڈ 80سال پرانا ہے جبکہ انہوں نے 100 سالہ لکھا،انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ " ویسے تو تمام ریکارڈ ہی اہم ہوتے ہیں مگر 100سالہ ریکارڈ ٹوٹے تو کیا ہی بات ہے ، پوری قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کر رہی ہے"

 یاسر شاہ کم میچز میں 200 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بننے سے 2 وکٹیں دوری پر ہیں، یاسر شاہ اب تک 33 میچز میں 198 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور انہیں 200 کا ہندسہ پورا کرنے میں 2 وکٹیں درکار ہیں، اس سے قبل آسٹریلوی لیگ اسپنر کلیری گرمٹ نے 1936 میں 36 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں مکمل کی تھیں.