پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالحق بھرٹ انتقال کرگئے

پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالحق بھرٹ انتقال کرگئے


کراچی(24نیوز) سندھ کے سابق صوبائی وزیر اور  پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالحق بھرٹ انتقال کرگئے، عبدالحق بھرٹ کئی روز مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالحق بھرٹ  کراچی کےایک ہسپتال میں انتقال کر گئے، عبدالحق بھرٹ کئی روز مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے،وہ پانچ مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی اور ممبر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں،  عبدالحق بھرٹ کا تعلق ضلع نوشہروفیروز سے تھا۔