سو دن بعد ہی گو عمران گو کے نعرے لگ گئے


فورٹ منرو( 24نیوز )ابھی حکومت کا ہنی مون پیریڈ گزرا ہی ہے کہ عوام نے گو عمران گو کے نعرے لگا دئیے۔

ڈیرہ غازی خان کے علاقے فورٹ منرو میں وفاقی وزیر زرتاج گل کے استقبال کے دوران ووٹرز اورسپورٹرز نے ” گو عمران گو “کے نعرے لگادئیے۔

یاد رہے پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاﺅس میں اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر اور جہانگیر ترین میں سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا،ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے وزیر اعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کی پیشکش کردی ہے۔

خیال رہے وزیر اعظم عمران خان نے قبل از وقت انتخابات کا عندیہ دے دیا ہے،انہوں نے یہ بات سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہی۔

واضح رہے دو روز پہلے ڈالر کی قیمت نے اڑان بھرتے ہوئے روپے کی قدر گرادی تھی ،ڈالر 8روپے اضافے کے ساتھ 142روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔