سمندر کو آلودگی سے بچانے میری ٹائم سکیورٹی آگئی

سمندر کو آلودگی سے بچانے میری ٹائم سکیورٹی آگئی


کراچی( 24نیوز ) سمندری آلودگی کو روکنے کیلئے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی 3 روزہ باراکوڈا مشق کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیربرائے بحری امورعلی زیدی نے سمندری آلودگی بڑھنے کا ذمہ دار مقامی حکومت کو ٹھہرادیا، کہتے ہیں طویل عرصے سے کراچی کا فضلہ سمندروں میں پھینکا جارہا ہے جسے روکنا مقامی حکومتوں کا کام ہے، ایک ماہ میں قوم کو بڑی خوشخبری دیں گے۔سمندرمیں تیل کے پھیلائو کو روکنے کیلئے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے 4 دسمبر سے 6 دسمبر تک بارا کوڈا مشق کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہاکہ طویل عرصے سے کراچی کا پانچ سو ملین گیلن سے زائد آلودہ پانی اور 6 ہزار ٹن کچرا براہ راست سمندر میں ڈالا جارہا ہے لیکن مقامی حکومت کوئی اقدام نہیں کررہی،وفاقی وزیر علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ مختلف فیکٹریاں بھی سمندر کو آلودہ کررہی ہیں، ایک ماہ میں قوم کو بڑی خوشخبری دیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ مبارک ولیج پر تیل کے رساﺅکے حوالے سے تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں جلد رپورٹ سامنے لائی جائے گی، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی باراکوڈا مشق چین، جاپان، سعودی ارب، متحدہ ارب امارات، اوماب، بحرین قطر، مالدیپ اور سری لنکا سمیت 20 غیرملکی مبصرین حصہ لے رہے ہیں۔