کرتارپور راہداری،سڑک کی تعمیر شروع

کرتارپور راہداری،سڑک کی تعمیر شروع


نارووال (24 نیوز) کرتارپور راہداری منصوبے کو عملی جامعہ پہنانے کا آغاز ہوگیا، کرتارپور سے بارڈر تک سفید چونا اور جھنڈیاں لگا کرسڑک کی تعمیر کیلئے نشاندہی کر دی گئی جبکہ مٹی، پتھر، ریت، سیمنٹ، بجری اور دیگر میٹریل پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابا گورونانک کے گردوارہ کرتارپور پر آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے پاکستانی حکومت نے کوریڈور بنانے کی تعمیرکا ٹھیکہ دے کرعملی کام شروع کردیا  ہے۔کوریڈور منصوبہ پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی نے اپنی ہیوی مشینری کرتارپور پہنچا دی، کرتارپور سے باڈر تک سفید چونا اور جھنڈیاں لگا کر سڑک کی تعمیر کیلئے نشاندہی کر دی جبکہ تعمیراتی کمپنی نے سڑک کی بیس بنانا شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کرتارپور سے بارڈر تک چار کلومیٹر سڑک تعمیر کی جائے گی ، سڑک کی تعمیر میں دو پل بھی تعمیر کئے جائیں گے،  ایک پل دریائے راوی پر اور دوسرا برساتی نالہ بئیں پر تعمیر کیاجائے گا۔

دوسسری جانب بابا گورونانک کے گردوارہ کرتارپور آنے والے سکھ کوریڈور منصوبہ پر کام ہوتے دیکھ کر بہت خوش نظر آتے ہیں ۔سکھ یاتریوں نے راہداری منصوبہ کی تعمیر پر پاکستان حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید خبریں جانیئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos