"نواز شریف کو چپ لگ گئی"


اسلام آباد(24نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی سپریم کورٹ میں جسٹس ثاقب نثار کی عدالت میں پہلی مرتبہ پیشی، اس موقع پر وہ کافی پر یشان نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی عدالت عظمیٰ  میں پاکپتن دربار اراضی پر دکانوں کی تعمیر سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی گئی۔ جس میں نواز شریف پہلی بار جسٹس ثاقب نثار کے رو برو پیش ہوئے لیکن میاں نوازشریف اس موقع پر کافی پریشان اور سنجیدہ نظر آئے۔

 صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا میاں صاحب 7سال بعد سپریم کورٹ آئے کیسا لگا؟میاں نوازشریف نے جواب نہیں دیا۔۔۔ایک اور سوال کیا گیا میاں صاحب میمو گیٹ کے بعد آج آئے؟میاں نوازشریف کا جواب خاموشی۔۔۔صحافی کی جانب سے ایک اور سوال کیا گیا یہ وہی چیف جسٹس ہیں جن کو آپ نےسیکرٹری قانون لگایا؟میاں نوازشریف نے پھر چپ سادھی۔۔۔ چیف جسٹس صاحب کے سامنے پہلی پیشی ہے،کیسا لگ رہا ہے؟میاں نوازشریف نے پھر چپ رہنے پر اکتفا کیا۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔