اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس ملیں گی، وزیراعلیٰ سندھ نے حکم دیدیا

اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس ملیں گی، وزیراعلیٰ سندھ نے حکم دیدیا


کراچی(24نیوز) وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں امن و امان کی صورت حال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی،سڑک پر فرائض سر انجام دینے والے اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس فراہم کرنے کا بھی حکم دے دیا،آئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ کو شہر میں کاریں اور موٹرسائیکلیں چھینے کی وارداتوں میں کمی سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ  کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں آئی جی سندھ نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔  آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں 2013 میں ٹارگٹ کلنگ کے575 واقعات ہوئے جبکہ 2018 میں صرف6 واقعات ہوئے۔

آئی جی سندھ کلیم امام نے بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ میں ایک پولیس اہلکار مارا گیا،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس برس شہر میں 14 ہزار51موبائل چھینے گئے،شہری اب موبائل چھینے کی شکایات درج کراتے ہیں،ماضی میں ایسا نہ تھا، کلیم امام کا کہنا تھا کہ رواں برس 1892 موٹر سائیکلیں اور 165 کاریں چھینے کے مقدمات درج ہوئے۔

بریفنگ سننے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا کہ امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنائیں،ہم نےتو چاہا تھا کہ موٹر سائیکلوں پر بھی ٹریکرز لگوائیں مگر نہ ہوپایا،انہوں نے آئی جی کو ہدایت کی کہ اس فیصلے پر عمل درآمد کرائیں، وزیراعلیٰ سندھ نے سڑک پر فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔