خواتین کیلئےخطرناک ترین ممالک...

خواتین کیلئےخطرناک ترین ممالک...


( 24 نیوز )بین الاقوامی خبر رساں ادارے تھامسن رائٹرز فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق دو ہزار اٹھارہ میں بھارت خواتین کے لیےخطرناک ترین ملک قرار ، پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

سال 2018ء میں بھارت خواتین کے لیے سب سے خطرناک ملک ثابت ہوا، بین الاقوامی خبر رساں ادارے تھامسن رائٹرز فاؤنڈیشن نے خواتین کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی۔ رائٹرز فاؤنڈیشن کے سروے کے مطابق 2018ء میں خواتین کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں افغانستان دوسرے نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں شام تیسرے، صومالیہ چوتھے اور سعودی عرب پانچویں نمبر پر ہے، جبکہ لسٹ میں پاکستان کا نمبر چھٹا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہر تین میں سے ایک خاتون کو زندگی میں کبھی نہ کبھی جنسی یا جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔