تبدیلی سرکارمیں بھی ہسپتالوں کابراحال

تبدیلی سرکارمیں بھی ہسپتالوں کابراحال


ملتان(24 نیوز) ملتان کےسب سے بڑےنشترہسپتال میں سہولیات نہ دوائیاں، حکومت آئے3ماہ ہوگئے، دعوےسچ ہوتے نظرنہیں آتے، صوبائی وزیرصحت کی آنیاں جانیاں بھی عوام کوعلاج کی سہولت نہ دلا سکیں۔

پی ٹی آئی نے پل اورسڑکیں بنانے کی بجائے اپنی ساری توجہ ہسپتالوں اورتعلیمی اداروں کی بہتری پر مرکوز کرنے کے نام پرووٹ لئے لیکن تین ماہ گزرنے کے باوجود بھی تبدیلی کہیں نظرنہیں آتی۔ یہ بات اب تک محض نعرہ ہی ثابت ہورہی ہے اورکئی اضلاع میں صحت کی سہولیات نام کو نہیں مل رہیں، ملتان کے نشتر اسپتال میں ادویات ہیں نہ سہولتیں، لوگ جان بچانے کیلئے آتے ہیں مگر انہیں جان کے لالے پڑجاتے ہیں۔

دوسری طرف نشترحکام نے ادویات میں کمی کی تصدیق کرتے ہوئے موقف دیا ہے کہ دس سے بارہ روزمیں ادویات کی کمی پرقابوپا لیں گے۔