پریانکا ہاتھ کر گئی ۔۔۔

پریانکا ہاتھ کر گئی ۔۔۔


ممبئی ( 24 نیوز ) پریانکا چوپڑا نے اپنا دیا گیا بھاشن ہوا میں اڑا دیا، دیوالی پر لوگوں کو پٹاخے نہ پھوڑنے کا مشورہ دیا مگراپنی شادی پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا،  سوشل میڈیا پر شہریوں کی پریانکا پر شدید تنقید  کی گئی۔

 بالی وڈ حسینہ پریانکا چوپڑا نے اپنا دیا گیا بھاشن ہوا میں اڑا دیا، دیوالی آئی تو لوگوں کو کہا کہ وہ پٹاخے نہ اڑائیں ،ماحول برباد ہوجاتا ہےلیکن اپنی شادی پر شاندار آتش بازی کرا ڈالی ۔

پریانکا کے دوغلے رویئے پر بھارتی شہری بھڑک اٹھے اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

یاد رہے  پریانکا چوپڑہ اور   نک جونس  یکم دسمبر کو عیسائی اور 2 دسمبر کو ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھ گئےہیں۔