اسد عمر سے لڑائی نہیں، 30 سال کا گند صاف کر رہے ہیں: جہانگیر ترین



فیصل آباد( 24نیوز ) جہانگیرترین نے اسد عمر سے تنازع کی خبر کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان ایسی کوئی میٹنگ ہی نہیں ہوئی۔ 

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے چک جھمرہ میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ حکومت پربہت حملےہورہےہیں لیکن حکومت چلےگی۔ انھوں نے کہا کہ اسد عمر سے تنازع کی خبر من گھڑت ہے۔ پچھلے دنوں ہم تین آدمیوں کی ایسی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا وعدہ ہے، صوبہ ضرور بنائیں گے،ایک سیکنڈ میں صوبہ نہیں بن جاتا، وقت لگتا ہے۔انھوں نے کہا کہ  30 سال کاگند صاف کر رہے ہیں۔ ماضی  کی پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر کی قیمت غیر مستحکم ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ قبل ازوقت انتخابات کی بات سوال کے تناظر میں تھی، اگر قبل ازوقت انتخابات ہوئے تو تحریک انصاف ہی جیتے گی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔