مسلم لیگ ن آج پشاور میں سیاسی پاور شو کرے گی


پشاور (24نیوز) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مسلم لیگ ( ن )آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، نوازشریف جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواشریف آج خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،جلسہ عام سے میاں نوازشریف، مریم نواز اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی مقامی انتظامیہ نے جلسے کیلئے 24 فٹ اونچا اور تقریباََ 80 فٹ طویل سٹیج بنایا ہے جبکہ چار واک تھرو گیٹ بنائے گئے ہیں اور 150 سے زائد لاوڈ سپیکر اور ہزاروں کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

جلسہ گاہ کو مسلم لیگ ن کے جھنڈوں سے سجایا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں جلسے کے لیے بینرز اور سائن بورڈز لگائے گئے ہیں۔