لاڑکانہ:24نیوز کی خبر پر ایکشن،طالبعلم آزاد، پولیس اہلکار حوالات میں بند


لاڑکانہ(24نیوز)ٹوینٹی فور نیوز خبر دے تو ہوجاتا ہے ایکشن، لاڑکانہ میں نویں جماعت کے طالب علم کی غیر قانونی حراست کا پولیس حکام نے نوٹس لے لیا، طالب علم کو آزاد کر دیا گیا، پولیس اہلکار حوالات میں بند ، مقدمہ درج ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسکول یونیفارم پہنے،نویں جماعت کا طالبعلم،ہاتھ میں کتابیں لئے حوالات میں بیٹھا ہے،ایسا کیوں۔۔؟جس کی خبر ٹوینٹی فورپر نشر ہوئی تو پولیس حکام کو بھی ہوش آگیا، ڈی آئی جی لاڑکانہ نے معاملے کا لے لیا نوٹس، واقعے میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کرکے فوری مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔
طالب علم کا قصور صرف اتنا تھا کہ اس نے وڈیرے کے بیٹے کو دوست بنانے سے انکار کیا تھا،یہ جرم اسے حوالات تک لے آیا، پولیس نے اسکول جاتے ہوئے شفقت کو گرفتار کرلیا۔بے چارہ شفقت پولیس کی حراست میں سہما بیٹھا تھا، پولیس والوں سے رہائی کی اپیل کرتا رہا۔
ٹوئنٹی فور نیوز مظلوم شفقت کی آواز بنا اورڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے واقعے کا نوٹس لینے پر شفقت کو حبس بے جا سے رہائی ملی اور پولیس اہلکاروں کو ان کے کئے کی سزا مل گئی۔