اداکار ساجد حسن کو بال لگوانا مہنگے پڑ گئے


لاہور (24نیوز) خوبصورت بال کسی بھی انسان کی شخصیت کو یکسر بدل کر رکھ دیتے ہیں اور جب قدرتی بال ختم ہو جائیں تو پھر ٹرانسپلانٹ کے ذریعے بال لگوا لئے جاتے ہیں۔ اداکار ساجد حسن نے بھی ایک دوست ڈاکٹر کے کہنے پر بال لگوانے کا فیصلہ تو کر لیا مگر ان کیساتھ جو کچھ ہوا، وہ دیکھ کر ہر پاکستانی ہی تڑپ اٹھا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں ناصرف مداحوں کو اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتایا بلکہ انہیں آگاہ بھی کیا کہ ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے سے پہلے 10 مرتبہ ریسرچ کریں اور سرجنز کے بارے میں جاننے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا ہے ’’ایک ڈاکٹر 9 سال تک میرے پیچھے لگے رہے کہ مجھ سے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروا لیں، مجھے کہتے رہے کہ خدا کا واسطہ ہے مجھ سے ٹرانسپلانٹ کر لیں، دوستی بھی ہوئی اور یاری بھی ہو گئی اور پھر کرتے کرتے بالآخر 2 مہینے پہلے میں نے اپنی قسمت ان کے ہاتھ میں دیدی اور کہا کہ ٹرانسپلانٹ کر دیں۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں