آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں تیل کی سپلائی معطل کردی

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں تیل کی سپلائی معطل کردی


کراچی(24نیوز)پی ایس او کی پالیسی کے خلاف آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن ڈٹ گئی، ملک بھر میں تیل کی سپلائی معطل ہوگئی، مظاہرین کی ریڈ زون کی طرف پیش قدمی کی کوشش کو پولیس نے لاٹھی چارج کرکے ناکام بنا دیا، شیریں جناح کالونی میں دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ایس او پالیسیوں کے خلاف احتجاج پر بیٹھے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے اراکین نے ریڈ زون کی طرف پیش قدمی کی کوشش کی تو پولیس نے آڑھے ہاتھوں لیا، لاٹھی چارج کیا اور 7 مظاہرین کو حراست میں لے کر منتشر ہونے پر مجبور کردیا۔

احتجاج کے باعث ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند کردی گئی ہے اور آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے مظاہرین شیریں جناح کالونی میں قائم مرکزی کیمپ پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، مظاہرین کہتے ہیں مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ جاری نارواسلوک بند کیاجائے،کیو سسٹم اور این ایل سی کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات پر پی ایس او کی پرسرار خاموشی بہت سے سوالوں کو جنم دے رہی ہے۔