چاغی، دو گروپوں میں زمین کے تنازعہ پر تصادم،8جاں بحق

چاغی، دو گروپوں میں زمین کے تنازعہ پر تصادم،8جاں بحق


کوئٹہ (24نیوز) چاغی کے سرحدی علاقے برابچہ میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں8 افراد جاں بحق اور 1 زخمی ہو گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسلح تصادم زمین کے تنازع پر پیش آیا جس میں 8 افراد ہلاک اور1 زخمی ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور ایف سی کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متحرب قبائل سے مورچے خالی کرانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ تصادم میں جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔