شہر قائد میں چھٹی کے روز بچوں کیلئے جانوروں اور پرندوں کا میلہ سجا

شہر قائد میں چھٹی کے روز بچوں کیلئے جانوروں اور پرندوں کا میلہ سجا


کراچی (24نیوز) کراچی میں اتوار کی چھٹی پر جانوروں اور پرندوں کا میلہ سج گیا۔ بچے اپنے من پسند جانوروں اور پرندوں کو اپنے درمیان دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ فیملیوں نے بھی اتوار کی چھٹی جانوروں اور پرندوں کے ہمراہ خوب انجوائے کی۔

 چرند پرند کائنات کا حسن ہیں اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی میں سجے میلے میں مختلف اقسام کے پرندے اور جانور لائے گئے۔ پرندوں کے ساتھ ساتھ بندر کی چلبلی حرکتوں نے شرکا کو خوب محظوظ کیا۔شہری بھی پرندوں اور جانوروں کے اس میلے میں خوب لطف اندوز ہوئے.بڑوں کے ساتھ بچوں نے بھی پرندوں اور جانوروں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا.