سوات کی حسین وادی کالام میں پاک فوج کی سنو ریلی نکالی گئی


سوات(24نیوز) سوات کی حسین وادی کالام میں پاک فوج کی سنو ریلی نکالی گئی۔ جن میں شرکا نے دنیا کو امن کا پیغام دیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایشیا کا سوئٹزر لینڈ وادی سوات کے حسین وادی کالام میں پاک فوج کی جانب سے سنو جیپ ریلی نکالی گئی جس میں ملک بھر سے 35 ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس ریلی کا مقصد دنیا کو امن کا پیغام دینا تھا۔

سنو ریلی باہان پل سے شروع ہوئی اورکلام شاہی گراﺅنڈ پر اختتام پذیر ہوگئی۔ بہترین کارکردگی پر ڈرائیورز میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔